Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان کو آئی ایم ایف سے معاہدے پر آمادگی کا خط موصول، قرض کی رقم جلد ملنے کا امکان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1 ارب 17 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا، آئی ایم ایف نے ایل اوآئی (Letter of Intent) پر دستخط کرکے پاکستان بھجوادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، آئی ایم ایف پاکستان کے لیٹر آف انٹنٹ پر راضی ہوگیا۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی ہے۔

آئی ایم ایف ایل اوآئی کے نکات پر متفق ہوگیا اور ایل اوآئی پر دستخط کرکے پاکستان بھجوادیا، پاکستان آج دستخط کرکے ایل او آئی واپس آئی ایم ایف کو بھجوائے گا۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان ایل اوآئی گزشتہ ماہ تیارہواتھا پاکستان ایل اوآئی کے تمام نکات پر آئی ایم ایف کوایکشن پلان پر مطمئن کر چکا ہے۔

واضح رہے 2 اگست کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی بحالی کے لیے پاکستان کی جانب سے تمام اہداف پورے کرنے تصدیق کی تھی۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement