Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس اور رینجرز کی کاروائی، دہشتگردی میں ملوث ملزم گرفتار

رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم انتہائی مطلوب اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ملزم را سے بارودی مواد تیار کرنے، اس کے استعما ل اور ہتھیاروں کو چلانے کی تربیت حاصل کی ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم جاوید عرف وسیم باس بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور مبینہ طور پر اسکا تعلق ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر لیاقت آباد سے ہے اور وہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو چلاتا رہا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے نومبر2013 تک کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، وسیم باس کے مطابق وہ 2013 کے آپریشن میں گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرارہو گیا تھا۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم حال ہی میں کراچی واپس پہنچا تھا، اس کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts