کراچی میں میٹرک کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات دینے والے طالب علموں کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ طلباء 14 فروری تک امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی چیئرمین سید شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ امتحانات 2023 کیلئے دسویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے۔

دہم جماعت کے سائنس اور جنرل گروپ کے ریگولر اور پرائیوٹ کے امتحانی فارم بغیر اضافی فیس کے 14 فروری 2023 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق ضمنی امتحانات 2022 کے امتحانی پرچوں میں فیل ہونے والے، گزشتہ سالوں میں ناکام یا اضافی پرچے دینے کے خواہش مند طلبہ و طالبات بھی امتحانی فارم 14 فروری تک جمع کراسکتے ہیں۔

ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے کہاکہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ بغیر لیٹ فیس کے مذید 14 دن توسیع کی جارہی ہے جسکے بعد طالب علموں کو اضافی فیس جمع کرانی پڑے گی۔

Spread the love
Leave a Reply
Related Posts