Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ڈالر پھر اڑان بھرنے لگا، انٹربینک میں قیمت 220 روپے سے تجاوز کرگئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں کاروباری مارکیٹ میں امریکی ڈالر میں ایک بار اضافہ ہونے لگا ہے۔ کاروباری مارکیٹ میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انٹربینک میں  قیمت 220 روپے سے تجاوز کرگئی۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر79 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 219 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔ کاروباری مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل روپے کی قدر میں کمی ہورہی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثار نظر آرہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 221 روپے سے بھی زائد میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 141 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41980 پر آ گیا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement