Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل ایک بار پھر 48 گھنٹوں کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ جج زیبا چوہدری نے پولیس کی اپیل منظور کرتے ہوئے شہباز گل کو 2 دن کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہونے والی سماعت میں شہباز گل کے وکیل اور اسپیشل پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے۔  پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی نے مقدمے کا متن پڑھ کر عدالت کو سنایا۔ 

راجا رضوان نے کہا کہ شہباز گِل کی گرفتاری کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا، تفتیشی افسر کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم بار بار جھوٹ بول رہا ہے، پولی گرافک ٹیسٹ کروانا ہے، پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے مسترد کیا، ملزم سے اسکا موبائل فون برآمد کرنا ہے جس میں سارا مواد موجود ہے۔

پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی نے یہ بھی کہا کہ تفتیشی افسر نے واضح طور پر لکھا کہ محض ریکوری نہیں بلکہ مختلف پہلوؤں پر تفتیش بھی کرنی ہے، ملزم کا موبائل فون اس کے ڈرائیور کے قبضہ میں ہے۔ 

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کو تمام پہلوؤں کو دیکھنا چاہیے تھا لیکن استدعا مسترد کر دی گئی، کس نے ملزم کے اسکرپٹ کی منظوری دی؟ ابھی تفتیش کرنا باقی ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی جائے، تفتیش محض ریکوری کا نام نہیں ہے۔

ملزم شہباز گل کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ آپ کے سامنے جو فائل ہے اس کے اندر کیا ہے، ریمانڈ کے دوران کیا کچھ پوچھا گیا کیا لکھا گیا اس کی کاپیاں ہمیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے جو تقریر کی اس کا کچھ حصہ لے کر مقدمہ درج کیا گیا، شہباز گل کی تقریر کا عوامی ردعمل آنے دیا جاتا کہ یہ بغاوت ہے یا نہیں پھر پولیس مقدمہ درج کرتی۔ 

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر بغاوت کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا، عدالت پراسیکیوشن سے معلوم کرے کہ کیا وفاقی کابینہ کی اجازت لی گئی تھی۔

Advertisement

دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد جج زیبا چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی اپیل منظور کرلی اور شہباز گل کو 48 گھنٹوں کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر اداروں میں بغاوت اور اکسانے کا الزام ہے۔ اے آر وائی نیوز پر ایک ٹیلی فونک گفتگو میں شہباز گل کے بیانات کے بعد انہیں اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement