Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان میں رواں سال حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوگا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سعودی حکومت نے رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانی عازمین کا سفری شیڈول جاری کردیا۔ حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو بھیجے شیڈول میں پاکستان سےعازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی جب کہ آخری پرواز کے لئے 22 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

مناسک حج کے اختتام پر سعودی عرب سے پاکستان کے لئے پہلی پرواز کی آمد 2 جولائی کو ہوگی اور آخری پرواز 2 اگست کو ہوگی۔ رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

سعودی حکومت نے ریگولر اور چارٹرڈفلائٹس آپریٹرز کو سختی سےہدایت کی ہے کہ وہ سعودی قوانین کی پاسداری کو ہر قیمت پر ممکن بنائیں۔ 

وفاقی وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث حج اخراجات مزید بڑھ سکتے ہیں۔ 

Advertisement

گزشتہ برس سرکاری کوٹے پر قربانی کے ساتھ فی کس حج اخراجات 8 لاکھ 60 ہزار 177 روپے جبکہ قربانی کے بغیر 8 لاکھ 14 ہزار 807 کا اعلان کیا گیا تھا تاہم حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کو کچھ رقم واپس بھی کی گئی تھی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement