Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پابندی کے باوجود کورنگی میں گٹکا اور مین پوری کی فروخت، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے کورنگی میں پابندی کے باوجود گٹکے اور مین پوری کی فروخت پر سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔ 

سندھ ہائی کورٹ میں کورنگی میں مین پوری اور گٹکے کی سرعام فروخت کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ کورنگی کے تھانہ زمان ٹاؤن کے پولیس اہلکار بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران گٹکا کھانے سے انتقال کرجانے والے کورنگی کے رہائشی نسیم حیدر کی بہن بھی عدالت میں پیش ہوئی۔ سجادی بیگم نے عدالت کو بتایا کہ سب سے زیادہ گٹکا کورنگی میں کھایا جارہا ہے۔

کورنگی میں مرد حضرات سمیت لڑکیاں بھی گٹکا کھانے سے مررہے ہیں۔ میرے دو بھائی منہ کے کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ سجادی بیگم نے الزام عائد کیا کہ تھانے گٹکے کی فروخت میں سہولت کاری کا کردار ادا کررہے ہیں۔ 

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ پولیس نے اب تک گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کیا کاروائی کی ؟ اس سلسلے میں عدالت نے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی اور کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement