Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وفاقی اردو یونیورسٹی میں بی کام سال اول اور دوم کے امتحانی نتائج کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی اردو یونیورسٹی میں بی کال سال اول اور سال دوم کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ مشترکہ پرائیوٹ امتحانات کے نتائج بھی جاری کردئے گئے۔ کامیاب طالب علموں کا تناسب بہتر رہا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی میں ہونے والے بی کام سال اول اور سال دوم اور مشترکہ پرائیوٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ امتحانات دسمبر 2021 میں لئے گئے تھے جنکے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی کال سال اول میں کامیاب طالب علموں کی تعداد 34 رہی۔

مجموعی طور پر بی کام سال اول کے لئے 69 طلباء نے رجسٹریشن کرائی تھی جس میں سے 63 طلباء نے امتحان دیا۔ اسطرح بی کال سال اول میں کامیابی کا تناسب 53.97 فیصد رہا۔

بی کام سال دوم میں 141 طلباء نے داخلے لئے جس میں سے 134 طالب علموں نے امتحانات میں شرکت کی۔ بی کال سال دوم میں 95 طلباء کامیاب رہے اور بی کال سال دوم میں کامیابی کا تناسب 70.90 فیصد رہا۔

Advertisement

بی کام مشترکہ کے امتحانات میں 456 طلباء شریک ہوئے جس میں سے 417 نے امتحانات دئے۔ مشترکہ پرائیوٹ امتحانات میں صرف 66 طلباء کامیاب قرار پائے۔ مشترکہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب صرف 15.83 فیصد رہا۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement