Advertisement

بلوچستان کے ضلع خاران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران اور اسکے گرد و نواح میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران اور اسکے گردونواح میں آج صبح 11 بجے قریب زلزلہ آیا۔ خوف کے سبب لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اسکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان میں آنے والا زلزلہ زیادہ شدید نوعیت کا نہیں تھا اور اسکا مرکز خاران سے 29 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Advertisement

گزشتہ چند ہفتوں سے دنیا کے مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں اور عالمی ادارے اسکی بڑی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دے رہے ہیں۔

دو ہفتے قبل شام اور ترکی میں آنے والے ہولناک زلزلے نے شدید تباہی مچائی۔ زلزلے میں اب تک 42 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے جبکہ امدادی کاروائیاں اب بھی جاری ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement