Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بابراعظم بڑا کھلاڑی ہے، بڑے میچ میں اچھا کھیلے گا، میتھیو ہیڈن

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کپتان بابراعظم کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید ہیں۔ میتھوہیڈن کا کہنا ہے کہ بابراعظم بڑا کھلاڑی ہے بڑے میچز میں اچھا پرفارم کرے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ کل سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج آرام کو ترجیح دی لیکن کپتان بابراعظم بیٹنگ فارم کو بحال کرنے پریکٹس ایریا پہنچ گئے۔ بابراعظم نے نیٹس پر گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کی۔ 

میتھیو ہیڈن نے سڈنی میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک اسپیشل پلیئر ہے،گلکرسٹ کا بھی2007 ورلڈکپ برا گزر رہا تھا لیکن پھر اس نے فائنل میں ٹیم کو فاتح بنا دیا، اس لیے حیران نہ ہوں جب بابر بھی بڑے میچوں میں کچھ کر دے۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا میں اگر کوئی گراؤنڈ برصغیر کی ٹیموں کو سوٹ کرتا ہے تو وہ سڈنی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو ہرایا ہے اس لحاظ سے وہ خطرناک ٹیم ہے، کیویز کا بولنگ اٹیک خطرناک اور تجربہ کار ہے، ساؤتھی میرے ساتھ کھیلا ہے اس سے ان کے تجربے کا اندازہ لگائیں۔

سڈنی میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین انجری کے بعد آیا اب وہ مومینٹم میں آ گیا، چار فاسٹ بولرز کا ایک خطرناک کمبی نیشن ہےجبکہ ٹاپ آرڈر نے کام نہیں کیا لیکن مڈل آرڈر نے اچھا کھیلا۔ ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاص بات جو مجھے بھاتی ہے وہ ان کی بڑے میچوں میں شاندار واپسی ہوتی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو خطرناک قرار دیا ہے۔ کین ولیمسن نے پاکستان ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم درست وقت کارکردگی دکھاکر آگے آئی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ اٹیک بہترین ہے جو انہیں خاص بناتا ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرانے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ کین ولیمسن نے کہا ہے حال ہی میں سہ ملکی سیریز میں بھی پاکستان نے ہمیں ہرایا تھا لیکن وہ ماضی ہے۔ ہم اچھی کارکردگی دکھاکر فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement