کراچی کے معروف اسپتال ایس آئی یو ٹی میں گردوں کی بیماریوں اور اسکے علاج سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

کراچی کے معروف اسپتال سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں پاکستان سوسائٹی آف نیفرولوجی (پی ایس این) کی 14ویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایس آئی یو ٹی میں 29 فروری کو بروز جمعرات کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر ایس آئی یو ٹی پروفیسر ادیب رضوی نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ 4 روزہ کانفرنس 3 مارچ تک جاری رہے گی

کانفرنس سے خطاب میں پروفیسر ادیب رضوی نے پاکستانی آبادی کو درپیش صحت کے چیلنجوں سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے طبی ماہرین کے مابین  تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال بغیر کسی امتیاز کے ہر فرد کا پیدائشی حق ہے۔

کانفرنس میں بین الاقوامی نیفرولوجسٹس شریک ہیں جن کا تعلق امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سے ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ نیفرولوجسٹس بھی کانفرنس میں گردوں کی بیماریوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کے بھی ممتاز نیفرولوجسٹس شریک ہیں جو اپنے تجربات کے بارے میں اظہارخیال کریں گے۔

پاکستان سوسائٹی آف نیفرولوجی (پی ایس این) پاکستان میں موجود تمام نیفرولوجسٹ  کی نمائندگی کرتا ہے، جو گردوں کو لاحق ہونے والی طبی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے ماہرہوتے  ہیں۔ 

یہ کانفرنس بین الاقوامی، علاقائی اور قومی ماہرین کے لیے اس شعبے میں اپنے علم اورمہارت میں پیش رفت کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts