کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر سے 3 بچوں کے باپ کی لاش برآمد

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں نوجوان کی گھر سے گلہ کٹی لاش ملی ہے مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر سے نوجوان کی گلا کٹی لاش ملی ہے جس کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول ساجد تین بچوں کا بات تھا اور علاقے میں ہی ایل پی جی گیس کا کاروبار کرتا تھا۔

مقتول کے بھائی کے مطابق ساجد دوپہر 12 بجے سے رابطے میں نہیں تھا اور اس کا موبائل فون بھی مسلسل بند آ رہا تھا۔ اس کے گھر میں داخل ہوئے تھے تو سب کچھ بکھرا پڑا تھا۔

بھائی نے مزید بتایا کہ ساجد کی لاش چادر میں لپٹی ہوئی اور منہ پر تکیہ رکھا ہوا تھا، مقتول کو ہاتھ باندھ کر گلا کاٹ کر قتل کیا گیا جب کہ اس کا موبائل فون غائب ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts