Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کےخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہرقائد میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافہ کے خلاف درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت کمشنر کراچی محمداقبال میمن کی سربراہی میں قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

 

سماعت میں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہر بھر میں دودھ کی قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس بات پر اتفاق کرلیا ہے۔

 

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ شہر میں اب بھی کئی مقامات پر دودھ 140 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کمیٹی کے فیصلہ پر عمدرآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔

 

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement