Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

لائنوں کی مرمت نہ ہوسکی، کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی تاحال معطل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون سے پھٹنے والی لائنوں کی کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ بر وقت مرمت نہ کرسکا۔ کراچی کے شہریوں کو اس وقت پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

شہرقائد کو پانی فراہم کرنے والے چار ہائیڈرنٹ بند ہونے سے صورتحال مذید خراب ہو گئی ہے۔ محکمہ بلدیات یا واٹر بورڈ حکام کی جانب سے اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔

نارتھ کراچی،فیڈرل بی ایریا،گلشن اقبال13ڈی ،لیاری، کیماڑی، ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی،کورنگی ،ملیر ،اختر کالونی، نارتھ ناظم آباد،ناظم آباد،ماڑی پور، شیرشاہ، بلدیہ ٹاون سمیت متعدد علاقوں میں گزشتہ پانچ روز پانی سے پانی کی سپلائی بالکل بند ہے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ پہلے ہی سات روز بعد ایک سے دو گھنٹے پانی سپلائی کرتا تھا۔ حالیہ بارشوں کے دوران حب ڈیم مکمل بھر چکا ہےجبکہ دریائے سندھ میں بھی پانی کی کمی نہیں ہے لیکن واٹر بورڈ نے ان دنوں میں بھی کراچی کے شہریوں کو پانی فرا ہمی سے محروم رکھا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال سے واٹر بورڈ کا ڈسپلن بہت زیادہ خراب ہے ادارے میں صارفین کی شکایات کے اندراج کوئی نظام نہیں ہے۔ سپرنڈنگ انجینئر ، ایکسئن حضرات اپنے علاقوں کے دورے نہیں کرتے، انجینئرز، افسران اور فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی چیک کرنے کا کوئی نظام نہیں ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement