پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور غیریقینی کے باعث ملکی معیشیت کو سنبھل ہی نہیں پارہی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی اگلی قسط نہ ملنے کی وجہ سے ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 206 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔
انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ شروع ہوگیا۔ ڈالر کی قدر میں 1 روپے اور 34 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے جسکے بعد ڈالر 206 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بندش کی شرح اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے تھوڑی مختلف ہوتی ہے جس کے مطابق گزشتہ روز ڈالر 205.16 روپے پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے پاکستان کے گردشی قرضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے، جسکے باعث کاروباری طبقہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ گزشتہ 3 ماہ میں مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں 24 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔