Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت Uncategorized @ur

ایک ادارہ سڑکیں بناتا ہے، دوسرا کھدائی کرکے اپنا کام شروع کردیتا ہے، کھدائی کا نظام بہتر کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کراچی کے ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے میئرکراچی مرتضٰی وہاب اور کمشنر کراچی کو شہری مسائل پر ہفتہ وار اجلاس کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں کئی اسٹریٹ لائٹس خراب ہیں یا چوری ہوچکی ہیں اسکا فوری سدباب کیا جائے اور نگرانی کے نظام کو بھی موثر کیا جائے تاکہ تمام مسائل بروقت حل ہوسکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شہری میں نکاسی آب اور بارش کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکوں کی مرمت کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فٹ پاتھ، اسٹریٹ لائٹس یا گرین بیلٹس جو خراب ہیں انکی فوری مرمت کی جائے۔ نگرانی کے نظام کے ذریعہ تمام بہتے ہوئے گٹر یا بند نکاسی آب کو ٹھیک کرتے رہیں۔

اجلاس کے دوران شہر میں سڑکوں کی کھدائی کے نظام کو بہتر کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں ایک ادارہ سڑکیں بناتا ہے تو دوسرا ادارہ اسی جگہ کھدائی کرکے اپنا کام شروع کردیتا ہے۔ سڑکوں کی کھدائی کا نظام بہتر کرکے سوائے بہت ضروری کام کے کھدائی کی اجازت نہ دی جائے۔

واضح رہے وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری توانائی مصدق خان، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ شریک ہوئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ایم ڈی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ امتیاز شیخ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی، ڈی جی کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی شجاع، ایس ای او واٹر بورڈ صلاح الدین اور دیگر بھی اجلاس کا حصہ تھے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں