Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی کی فضا میں پھیلی بدبو کی وجہ کیا ہے؟ انسانی صحت پر اسکے کیا اثرات ہوں گے؟

کراچی کا موسم شہریوں کیلئے حیرت کا باعث بنتا جارہا ہے۔ شہری ابھی اس بات پر ہی حیران تھے کہ شہر میں سخت گرمی اور مضافاتی علاقوں میں روزانہ بارش ہورہی ہے ایسے میں شہر کی فضا میں ایک ناگوار بو پھیل گئی۔ ماہرماحولیات یاسرحسین نے ٹائمز آف کراچی کو شہر میں پھیلی اس بدبو کی وجوہات بتائیں۔

یاسرحسین نے بتایا ہے کہ مختلف موسموں میں سمندر سے کچرہ، آبی حیات وغیرہ ساحل پر آجاتے ہیں اور اس میں جاندار چیزیں بھی ہوتی ہیں۔ پاکستان میں بھی ایسا ہے ہی ہوا اور حالیہ دنوں پر پڑنے والی گرمی کی وجہ سے وہ چیزیں سڑنے لگیں اور ان میں سے بدبو نکلی اور وہ اتنی زیادہ تھی کہ شہر میں پھیلنے لگی۔

یاسرحسین کے مطابق اس طرح کی بدبو چند دن اور کبھی کبھی ہفتے سے زیادہ بھی رہ سکتی ہے اور اسکا انحصار اس پر ہوتا کہ سمندر سے کتنا مواد ساحل پر آیا ہے۔ کبھی کبھار یہ مچھلیاں، سیپیاں وغیرہ اتنی زیادہ تعداد میں ہوتی ہیں کہ انکی صفائی بلڈوزر کی مدد سے کرنی پڑی تو اس بات کا تمام تر انحصار اس پر ہے کہ کتنا مواد ساحل پر آیا ہے۔

Yasir Hussain, Environmentalist

کراچی فضا میں پھیلی یہ بدبو انسانی صحت کو خاص متاثر تو نہیں کرتی لیکن بعض اوقات یہ انفیکشن کی وجہ بن سکتی ہے۔ یاسرحسین کے مطابق عام طور پر یہ بدبو انسانوں کیلئے نقصان دہ نہیں اسکی مثال ایسی ہی ہے جیسے مچھلی یا مرغی کا کوئی ٹرک گزرتا ہے اور اس سے جو بدبو آتی ہے یہ بھی اسی طرح کی ہوتی ہے تاہم اگر کوئی ساحل پر موجود اس گندگی کے قریب جاتا ہے اور اسے ہاتھ لگاتا ہے تو انفیکشن ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

ماہرماحولیات یاسرحسین نے اس بدبو کے کراچی کی فضا پر بھی کوئی اثرات نہیں۔ فضا میں آلودگی جانچنے کا پیمانہ ہوتا ہے اصل میں جب مون سون کا سیزن ختم ہوتا ہے تو سمندر کی ہوا کم ہوجاتی ہے اور اسی وجہ سے ہوا جو آلودگی کو اڑا کر لے جاتی ہے وہ یہیں پر رک جاتی ہے یہی وجہ ہے کراچی میں اکتوبر، نومبر، دسمبر، جنوری اور فروری تک فضائی آلودگی بڑھتی ہے۔

کراچی میں کبھی گرمی تو کبھی موسم ابرآلود ہے جبکہ بحیرہ عرب میں ہوا کا ایک کم دباؤ بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ٹائمز آف کراچی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں بارش کا خاطرخواہ کوئی امکان نہیں ہے۔

Sardar Sarfaraz, Chief Meteorologist

بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کا رخ عمان کی جانب ہے اسکے زیراثر چند علاقوں میں بونداباندی ہوئی تاہم آنے والے دنوں میں موسم دوبارہ گرم متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں موسم گرم ہوگا لیکن گزشتہ ہفتے کی طرح گرمی کی وجہ سے شہر میں بارش کا سسٹم بننے کا امکان نہیں ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں