Search
Close this search box.
پاکستان صحت تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سندھ میں جنوری تا اکتوبر تک ملیریا کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے، تعداد سامنے آگئی

سندھ بھر میں جنوری سے اکتوبر تک ملیریا کے 2 لاکھ 27 ہزار 990 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے ملیریا کے 1 ہزار 808 کیس رپورٹ ہوئے ملیریا کے سب سے زیادہ 971 کیس کراچی کے ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئے، ضلع کورنگی سے 288، ضلع جنوبی سے 242، ضلع غربی سے 155، ضلع شرقی 84، ضلع وسطی سے 68 کیسز سامنے آئے

جنوری سے اکتوبر تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ حیدر آباد سے ملیریا کے1 لاکھ 9 ہزار 812، سکھر سے 16ہزار 533، لاڑکانہ سے 50 ہزار 444، میرپورخاص سے31 ہزار 225 جبکہ شہید بینظیر آباد سے 18ہزار 168 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ طبی ماہرین نے واضح کیا تھا کہ جناح اور سول اسپتال میں یومیہ 50،50 مریض سردی، بخار اور جسم دردکے آرہےہیں جب کہ مشتبہ کیسز میں ڈینگی ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا تھا کہ سندھ میں چکن گونیاکے 411 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے153 میں چکن گونیاکی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں میں ڈینگی کے 1724 کیسز رپورٹ ہوئے، صرف کراچی میں ڈینگی کے 1484 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ رواں سال ڈینگی سے سندھ میں ایک موت رپورٹ ہوئی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں