کراچی کے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث شہری بوند بوند کو ترس گئے ہیں رپورٹ کے مطابق اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں پانی کی فراہمی کئی ہفتوں سے معطل ہے، مہنگائی کے مارے لوگ کراچی میں پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کچھ علاقوں میں پانی کی لائنوں میں سیوریج اور گندا پانی آنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کا بل ادا کرنے کے باوجود ہمارے علاقوں میں نہ تو سیوریج کے مسائل پر اور نہ ہی پانی کے مسئلے پر توجہ دی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹر کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی ضرورت کا 50 فیصد پانی دستیاب ہے جب تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوتا، یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا