کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نظارت سے سینکڑوں موٹر سائیکلیں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اے آر وائی نیوز کے مطابق چور نظارت سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے اس کے پارٹس کھول کرفروخت کرتے ہیں، نشے کے عادی افراد بھی نظارت سے چوریوں میں ملوث ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نظارت کے قریب ویران علاقے میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں کا اسکریپ بھی موجود ہے، معاملے کا علم ہوا ہے، ایک ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکلیں نشے کے عادی افراد چوری کرتے ہیں، جلد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔