Search
Close this search box.
Karachi routes MWM protest کراچی تازہ ترین

پارہ چنار واقعات کے خلاف کراچی کے مختلف مقامات پر مظاہرے، اہم شاہراہیں بند، متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

پارہ چنار میں ہونے والے واقعات کے خلاف کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، کراچی میں بند سڑکیں اور متبادل راستے کے حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہی دی جارہی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مین ایم اے جنا ح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے، متبادل راستہ کے لیے ٹریفک کو 45 کانگرس سے پی پی چورنگی اور گرو مندر سے سولجر بازار بھیجاجارہا ہے، سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری، بریٹو روڈ سے سولجر بازار اور گرومندر کی طرف ٹریفک کو موڑ دیا گیا ہے۔

ابو الحسن اصفانی روڈ بجانب سپر ہائی وے عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں، متبادل راستہ پر ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک و اندرون گلیوں کی طرف بھیجا جارہا ہے، رینجر کٹ سے سروس روڈ پنجاب اڈہ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔فائیو اسٹار چورنگی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے، متبادل راستہ کے طور پر سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی جاری ہے، یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ بجانب نیپا دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں، متبادل راستہ کے طور پر ٹریفک کو اندرون علاقوں میں موڑ دیا گیا ہے۔

مین شاہراہ فیصل کالا چھپرا دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں، متبادل راستہ مادام سگنل سے آنے والی ٹریفک شاہ فیصل کالونی بریج سے شاہ فیصل کالونی کی طرف بھیجی جارہی ہے۔ شہر سے آنے والی ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کی طرف بھیجاجارہاہےملینیم سے آنے والی ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے شہر کی طرف موڑدی گئی ہے۔

مین نیشنل ہائی وے پر ملیر 15 برج چڑھائی بجانب قائدآباد کی سڑک بند ہے، ٹریفک کو ملیر ہالٹ سے ماڈل کالونی کی طرف ڈائیورشن دی ہے، منزل پمپ سے یونس چورنگی اور داؤد چورنگی سے انڈسٹریل ایریا کی طرف ٹریفک کو موڑ دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، مسافر احتجاجی مظاہروں کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں، جانا انتہائی ضروری ہے تو زحمت و پریشانی سے بچنے و متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں