Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

خواتین کیلئے روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور نماز کی ادائیگی کیلئے اوقات کا اعلان

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے خواتین کے لیے روضہ رسول ﷺ کے مقام کی زیارت اور وہاں نماز کی ادائیگی کے لیے اوقات مقرر کردئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے خواتین زائرین کیلئے ریاض الجنہ کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق اب خواتین دن بھر میں 2 مرتبہ روضہ رسولﷺ کی زیارت اور وہاں عبادت کرسکیں گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ آنے والی خواتین جمعے کے علاوہ ہفتے کے باقی چھ دن صبح 6 سے 11 بجے تک اور رات ساڑھے 9 سے 12 بجے تک ریاض الجنۃ میں نماز ادا کرسکتی ہیں۔

جمعہ کے روز اوقات کار تبدیل ہوجائیں گے جس کے تحت خواتین جمعہ کو صبح 6 سے 9 اور رات میں ساڑھے 9 سے 12 بجے کے دوران ریاض الجنۃ میں نماز اور زیارت کرسکیں گی۔

ریاض الجنۃ مسجد نبویﷺ کا انتہائی متبرک اور محترم حصہ ہے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر یعنی حجرہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور منبر نبوی ﷺ کے درمیان میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جنت کی کیاری قرار دیا ہے۔ ریاض الجنۃ میں نماز پڑھنے، اللہ کے حضور دعا اور توبہ و استغفار کی بڑی فضیلت ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں