ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔۔ پاکستان کے سب سے اہم بولر شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔۔ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری سے صحت یاب نہ ہوسکے۔۔
ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔۔ شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اس کے بعد سے پلئینگ الیون میں جگہ نہیں بناسکے۔۔
پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی فاسٹ بولر کو چار سے چھ ہفتے آرام کی تجویز دی ہے۔ پی سی بی ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہےاس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لئے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا، شاہین ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی کریں گے۔۔
پاکستان ٹیم نیدرلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے بعد پیر کے روز ایشیا کپ کے لیے دبئی روانہ ہوگی جہاں اس کا پہلا میچ روائتی حریف بھارت کے خلاف اٹھائیس اگست کو شیڈول ہے۔