Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

گلشن معمار میں انکروچمنٹ آپریشن کے دوران ایک شخص جاں بحق، اہلخانہ کا احتجاج

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، اہلخانہ نے ناردرن بائی پاس پر لاش رکھ کر واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔

 

پولیس کے مطابق گلشن معمار میں ناردرن بائی پاس پر انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے تاج زخمی ہوگیا تھا جو کہ عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔

 

آپریشن عباس بروہی گوٹھ میں تجاوزات کے خلاف کیا گیا تھا، مرنے والے شخص کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب نے کئی گھنٹےناردرن بائی پاس پر لاش رکھ کر احتجاج کیا۔

 

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ واقعہ میں ملوث افسران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے تاہم بعد میں پولیس سے مذاکرات اور پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement