Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کورونا کا پھیلاؤ، این سی او سی کی عبادت گاہوں کے لئے نئی ہدایات

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مساجد اور دیگر عبادت گاہوں سے متعلق فیصلہ کرلیا۔ این سی او سی نے مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں آنے والوں کے لئے ویکسین شدہ ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عبادت گاہوں سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔ این سی او سی نے مساجد سے کارپٹ اٹھانے اور نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنے ہدایت کی ہے۔ دیگر عبادت گاہوں میں بھی انہی ایس او پیز پر عمل کیا جائےگا۔

 

این سی او سی نے بزرگ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں میں نماز پڑھنے کو ترجیح دینے کا کہا ہے۔ مساجد میں کھلی فضا میں عبادت کرنے ، ہوا کے لئے کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھنے اور نماز جمعہ کا خطبہ بھی مختصر رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

 

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے 6540 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement