Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کھلونے بیچنے والا 8 سالہ بچہ جاں بحق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے کھلونے بیچنے والے آٹھ سالہ بچے کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کے مطابق واقعہ 12 نومبر کو بوٹ بیسن پر مقامی ہوٹل کے قریب رات گئے پیش آیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے صرف فائرنگ ہی نہیں کی بلکہ لاش نجی اسپتال کے قریب قائم کچرا کنڈی میں پھینک کرفرارہوگیا۔

حکام کے مطابق مقتول کا بھائی واقعہ کا عینی شاہد ہے۔ مقتول آٹھ سالہ بچہ عمر بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا، جو کھلونے بیچتا تھا۔ عمر کی والدہ کے مطابق اس کا شوہر رکشہ چلاتا ہے۔ ان کا آبائی تعلق ڈیرہ بگٹی سے ہے۔

عمر کے اہل خانہ سیلاب سے متاثر ہو کر بلوچستان سے کراچی آئے تھے۔ واقعہ پر بگٹی قبیلے کے سرداریار محمد نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا فاسٹ فوڈ شاپ کا سیکیورٹی گارڈ ہے، جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement