Advertisement

کراچی شہر سے اسٹریٹ کرائم کا مکمل صفایا کرنا ہے، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کو اسٹریٹ کرائم سے محفوظ شہر بنانا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے پولیس اور متعلقہ محکموں کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف مذید سختی برتنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت ہونے والے امن و امان کے اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ سعید منگیجو ، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلی سندھ کو شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں اور شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس نے بتایا کہ شہر میں پولیس پیٹرولنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے تین تلوار پر کار کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری پر پولیس کو سراہا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ موبائل فون کے چھیننے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، جون میں 26 موبائل چھینے گئے اور جولائی میں 86 وارداتیں ہوئیں۔

Advertisement

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق جون میں کراچی سے 4195 موٹرسائیکل چھینی گئیں اور جولائی میں 3840 چھینی گئیں، اب چھینے گئے سامان کی وصولی بھی بہتر ہو رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اغوا کے واقعات کی روک تھام کیلئے ڈکیتوں کا گھیرا تنگ کرنے اور سندھ میں لینڈ گریبرز کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement