Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ورلڈ ٹیم اسنوکرچیمپیئن شپ، پاکستان بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملائیشیا میں جاری ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں رسائی کے بعد ایونٹ میں پاکستان کا میڈل بھی پکا ہوگیا۔

پاکستان کی ٹیم نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ  کے کوارٹر فائنل میں بھارت کو شکست دے کر سیمی فانئنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان کے بابر مسیح اور احسن رمضان  نے  بھارت کے لکشمن روت اور کمال چاولا کو زیر کیا۔

احسن رمضان نے دونوں سنگلز جیتے، بابر کو ایک سنگل میں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ ایک میں شکست ہوئی۔ دو ڈبلز میں سے ایک پاکستان اور ایک انڈیا جیتا،احسن رمضان نے کمل چاولہ کے خلاف 54 کا بریک بھی کھیلا۔

سیمی فائنل میں جانے کے بعد پاکستانی جوڑی کا میڈل کنفرم ہوگیا۔ سیمی فائنل  میں پاکستانی جوڑی ملائشیا کے مدمقابل ہو گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement