نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 89 پیسے سستی کردی

مہنگائی سے پریشان کراچی کی عوام کیلئے راحت کی خبر آگئی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کی کمی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق اگلے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Spread the love
Leave a Reply
Related Posts