Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

فلم بلیک پینتھر کی آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ لوپیتا نیونگ کی کراچی آمد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
میکسیکو کی نامور اداکارہ لوپیتا نیونگ ان دنوں کراچی میں موجود ہیں لوپیتا پاکستانی آرٹسٹ میشا جاپانوالا کی شادی میں شرکت کیلئے کراچی آئی ہیں۔


میکسیکو کی ادکارہ لوپیتا نیونگ نے مارول اسٹوڈیوز کی مشہور فلم بلیک پینتھر میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور انہیں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔


لوپیتا کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع پاکستانی صحافی صادق سلیم کے ذریعے سامنے آئی۔ صادق نے سوشل میڈیا پر لوپیتا کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انکی کراچی میں موجودگی کے بارے میں بتایا۔


صادق سلیم نے لکھا کہ اس سے پہلے کہ آپ سب سونے کے لیے اپنے بستر کا رخ کریں، آپ کو بتادوں کہ لوپیتا نیونگ کراچی میں ہیں۔ آرٹسٹ میشا جاپانوالا آج شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں اور لوپیتا نے ساحل سمندر پر اس شادی کی تقریب میں ڈانس بھی کیا۔


لوپیتانیونگ یا میشا جاپانوالا نے خود ابھی تک اس سے متعلق کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی ہے۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement