Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدالت کا شاہ لطیف ٹاؤن میں گوٹھوں کے خلاف آپریشن نہ کرنے کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں گوٹھوں کے خلاف آپریشن نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت تک تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ میں شاہ لطیف ٹاؤن کی زمینوں پر قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔  ڈپٹی کمشنر ملیر اور ایم ڈی اے حکام نے رپورٹ پیش عدالت میں کردی۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر ملیر سے استفسار کیا کہ خالی کروانے والاعلاقہ کتنا ہے؟ جس پر ڈپٹی کمشنر ملیرنے بتایا کہ 12ایکٹر اراضی پر گوٹھ بنایا گیا۔

درخواست گزار محمد عثمان نے کہا کہ 12 نہیں 85 ایکٹر پر قبضہ ہے، عدالت نے قبضہ خالی کروانے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ چیف سیکرٹری نے رپورٹ دی کہ گوٹھ ریگولرائزڈ ہوچکے ہیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ ریگولرائزڈ گوٹھ کو کیسے ختم کیا جائے؟ درخواست گزار محمد عثمان نے کہا کہ 17 مارچ 2020 کو تمام قبضے ختم کروانے کا حکم دیا گیا۔

Advertisement

سلیم منگریو ایڈووکیٹ نے کہا کہ گوٹھ قانونی پوزیشن اختیار کرگئے، ختم نہیں کیے جا سکتے۔ جس پر عدالت نے ایم ڈی اے حکام سے پوچھا کہ آپ بتائیں اصل مالکان کو متبادل پلاٹس دینے میں کیا پیش رفت ہوئی؟۔

جس پر ایم ڈی اے حکام نے بتایا کہ متبادل پلاٹس دیے گیے مگر درخواست گزار مطمئن نہیں۔ درخواست گزار محمد عثمان نے کہا کہ نئی ملیر اسکیم میں متبادل دیے جا رہے ہیں جو جنگل ہے، ہم نے گوٹھ میں پلاٹ نہیں اسکیم میں لیے ہیں۔

گوٹھ میں 2 پلاٹس خالی کروا کر دیے جا رہے ہیں، گوٹھ کا مطلب آج ہمیں قبضہ دیں گے کل پھر قبضہ ہو جائے گا، گوٹھ پورا خالی کرائیں اور اسکیم بحال کی جائے۔

جسٹس ندیم اختر نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے لئے پورا گوٹھ خالی کروا لیں؟ جس پر محمد عثمان جواب دیا کہ جی بالکل۔ اسکیم کو اصل حالت میں ہی بحال کیا جائے، 1984 میں پلاٹ کا الاٹمنٹ آرڈر جاری ہوا، قبضے والی اراضی پر ایم ڈی اے نے اسکیم جاری کردی۔

جب خریدار پہنچے تو پتہ چلا اراضی پر پہلے سے قبضے ہیں، ایم ڈی اے نے متبادل پلاٹ کا وعدہ کیا جو آج تک پورا نہیں ہوا، پوری سوسائٹی پر الگ سے قبضے ہیں۔

Advertisement

عدالت نے شاہ لطیف ٹاؤن میں گوٹھوں کے خلاف آپریشن نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ کیا جائے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement