Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شاہین شاہ آفریدی کی انشا آفریدی کے ساتھ شادی کی تاریخ طے، 19 ستمبر کو بارات اور 21 ستمبر کو ولیمہ ہوگا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

کچھ ماہ قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی صاحبزادی انشا اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنی پڑے گی۔

پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیاکپ 17 ستمبر کو مکمل ہوجائے گا جسکے بعد شاہین شاہ آفریدی، شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

جیو نیوز کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کی شادی 19 ستمبر جبکہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ ہوگا۔ واضح رہے کہ شادی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے شاہد آفریدی یا شاہین کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement