Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کیلئے خصوصی تحائف کی تقسیم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کو سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی تحائف تقسیم کئے جارہے ہیں۔ تحائف سعودی عرب کی ثقافت اور تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حجاج کرام میں سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتےخصوصی تحائف تقسیم کرنے کے لیے رائل انسٹی ٹیوٹ فار ٹریڈیشنل آرٹس نے وزارت حج و عمرہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عازمینِ حج کو یہ خصوصی تحائف کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے جیسےاستقبالیہ مقامات پر دیئے گئے۔

ان خصوصی تحائف میں عربی خطاطی سمیت روایتی سعودی فنون کے ڈیزائن والی جائے نماز شامل ہیں۔ جائے نمازوں پر بنائے گئے خوبصورت ڈیزائن سعودی عرب کی تہذیب و ثقافت اور صحرائی ماحول کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement