Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

روپے کی قدر پھر گرنے لگی، ڈالر 186 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

انٹربینک میں مسلسل تیسرے روز ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی روپے کی قدر مذید گرگئی اور ایک ڈالر 1 روپے 93 پیسے مہنگا ہوگیا اور ڈالر کی قیمت 186 روپے 36 پیسے ہوگئی۔

 

گزشتہ تین روز میں ڈالر کی قدر میں 4.78 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، تین روز پہلے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 181.58 روپے تھی۔

 

آئی ایم ایف قرض پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے پیٹرول کی قیمتوں اور پاور ٹیرف میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے درآمدی بل کا حجم ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے خطرات کے سبب بدھ کو تیسرے روز بھی ڈالر کی پرواز جاری ہے۔

 

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب 184 پوائنٹس کی کمی  ہوئی اور 100 انڈیکس 46 ہزار 149 پوائنٹس پر آ گیا۔

 

 

 

 

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts