Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈی آئی خان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں صوبہ سندھ کے بعد صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے ضلع سانگھڑ میں بھی تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ابتدائی طور پر نئے کنویں سے یومیہ 39 اعشاریہ 12 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔ نئے ذخیرے سے یومیہ 1 ہزار 840 بیرل تیل بھی حاصل ہوگا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق رواں سال کے دوران تیل اور گیس کی یہ 15ویں دریافت ہے، نئی دریافت سے تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار میں کمی ہوگی۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران سندھ کے ضلع سانگھڑ سے بھی تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے درآمدات پر فرق پڑے گا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement