Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدلوں گا، آصف علی زرداری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدلوں گا۔

 

سابق صدر نے لاہور میں بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اورکارکنوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں انشاء اللہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

 

سابق صدر نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ اس بار پورا شیئر لیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہ اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کروں گا۔

 

انہوں نے کہاکہ یہ کہنا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے، سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی۔

 

انوکھے لاڈلے کی چار سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے، یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں، کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکل ہوتی ہے، گلبرگ شفٹ ہو رہا ہوں، پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے۔

Advertisement

 

آصف علی زرداری نے کہا کہ لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔ اشرف بارا کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement