Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حج آپریشن کی تیاریاں مکمل، پہلی پرواز 21 مئی کو کراچی سے مدینہ روانہ ہوگی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قومی ائیرلائن پاکستان انٹرنیشنل (پی آئی اے) نے حج آپریشن برائے 2023 کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پہلی پرواز کراچی سے 21 مئی کو حجاج کرام کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کی جانب سے حج آپریشن کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے اپنے بوئنگ 777 اور ائیربس 320 کے ذریعے حج آپریشن مکمل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی سے شروع ہوگا جو 22 جون تک جاری رہے گا۔ حجاج کرام کی وطن واپسی 2 جولائی سے شروع ہوگی اور 2 اگست تک حاجیوں کو وطن واپسی کا آپریشن جاری رہے گا۔ 

شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 773 مئی 21 کو کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔ اسلام آباد سے پی کے 741 لگ بھگ 300 سے زائد عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوگی۔ 

پی آئی اے 315 خصوصی حج اورشیڈول کی پروازوں کے ذریعے 65 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سے کراچی لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ 

Advertisement

پی آئی اے جدہ اور مدینہ کے لیے اپنا حج پرواز آپریٹ کرے گی، پی آئی اے نے حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی اموراور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی اتھارٹی کو شیڈول روانہ کردیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement