Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بابراعظم، عمران خان، رونالڈو سمیت دنیا کی نامور شخصیات کے ٹوئیٹر پر بلیو ٹک ختم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر سے سبسکرپشن نہ لینے والے صارفین کے بلیو ٹک ختم کردئے گئے۔ ٹوئیٹر کے مالک ایلون مسک نے بیس اپریل تک عدم ادائیگی والے اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بڑی تبدیلی آگئی۔ دنیا بھر کی نامور شخصیات تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پہچان بلیو ٹک سے محروم ہوگئیں۔

ایلون مسک کی اعلان کردہ ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی دنیا بھر میں ٹوئیٹر بلیو کی سبسکرپشن نہ لینے والے صارفین کے بلیو ٹک مارک ختم کردئے گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، شاہد آفریدی سمیت دیگر اسٹار کرکٹرز بھی بلیو ٹک سے محروم ہوگئے۔ سیاستدانوں میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بھی بلیو ٹک ختم ہوگیا۔

مریم نواز شریف، بلاول بھٹو اور دیگر سیاستدانوں کے بھی تصدیق شدہ اکاؤنٹ اب بغیر بلیو ٹک کے ہیں۔ پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے نامور سپراسٹار بھی بلیو ٹک سے محروم ہوگئے ہیں۔

Advertisement

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر، بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اکشے کمار کے بھی اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ختم کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے ٹوئیٹر کے مالک ایلون مسک کے اعلان کے مطابق اب صرف ٹوئیٹر بلیو کی سبسکرپشن حاصل کرنے والے صارفین کو ہی بلیو ٹک دئے جائیں اور اسکے لئے بھی پہلے انکی تصدیق کی جائے گی۔

ٹوئیٹر بلیو کی سبسکرپشن کی فیس 8 سے 12 ڈالر ہے۔ سالانہ سبسکرپشن حاصل کرنے والے صارفین ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement