Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایم کیوایم (پاکستان) کا وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی قومی اسمبلی میں 7 نشستیں سب سے زیادہ اہمیت اختیار کرگئیں۔ اپوزیشن اور حکومت دونوں کی جانب سے ایم کیوایم سے رابطے کئے گئے۔

 

اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز میں رات گئے سیاسی گہماگہمی عروج پر رہی۔ پہلے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد سے ملاقات کی جسکے بعد گورنر سندھ اور پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ایم کیوایم (پاکستان) کے وفد سے ملاقات کی۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ حکومتی وفد نے ایم کیوایم پاکستان کا پیغام وزیراعظم کو پہنچادیا تھا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے حکومت کے ساتھ معاملات طے نہ ہوسکے جسکے باعث ایم کیوایم پاکستان نے اپوزیشن کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا۔ اسی تناظر میں وفاقی وزرا امین الحق اور فروغ نسیم نے وفاقی کابینہ سے استعفی دیا۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس بھجوادئے ہیں جسکا نوٹی فکیشن جاری کیا جائےگا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement