Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے علاقے صدر میں چینی ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے صدر میں 28 ستمبر کو ڈینٹل کلینگ پر فائرنگ کرنے اور چینی ڈاکٹر کو قتل کرنے میں ملوث اہم ملزم کو سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے انٹیلجنس کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اسکے پاس سے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واردات انجام دینے کے بعد ملزم ملیر قائد آباد میں روپوش ہوگیا تھا۔ مبینہ طور پر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اسے دہشتگردی کا ٹاسک ایس آر اے کی کمانڈ کی جانب سے دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ صدر میں واقع ڈینٹل کلینک میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ تینوں شخص چینی نژاد پاکستانی تھے۔

ملزم واردات انجام دینے کے بعد پیدل بھاگتا ہوا جہانگیر پارک کے دروازے کے قریب موجود موٹر سائیکل سوار ساتھی کے پاس پہنچا تھا اور دونوں باآسانی فرار ہو گئے تھے۔

Advertisement

ایف آئی آر میں درج زخمیوں کے ابتدائی بیان کے مطابق کلینک پر ڈاکٹر رچرڈ ، ان کی زوجہ اورکیشئیرا پنے کام میں مصروف تھے کہ ایک گاہک ( قد تقریباً 5فٹ7انچ) نیلی پینٹ ، کالی شرٹ اور لال ٹوپی پہنے کلینک میں داخل ہوا، جس نے ویٹنگ ایریا میں بیٹھ کربتایا کہ دانتوں کی صفائی کروانی ہے۔

تقریبا 5 سے 6 منٹ کے اندروہ ویٹنگ لاؤنج سے ڈاکٹرز کے کیبن کی جانب بڑھا اور اسلحہ نکال کرکلینک میں موجود تمام افراد پرفائرنگ شروع کردی۔ واقعے میں رونلڈ رائمنڈ چاؤ موقع پرہلاک اورڈاکٹر رچرڈ اوران کی اہلیہ شدید زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے بعد ملزم باہر کی جانب بھاگا جبکہ کلینک کے باہر ملزم کا دوسرا ساتھی موٹرسائیکل پرموجود تھا، جس پر بیٹھ کردونوں موقع سے فرار ہوگئے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement