Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی پھیلا ہوا ہے، فنڈنگ ہوتی ہے تو پیسہ کہاں جاتا ہے ؟ حافظ نعیم الرحمان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ حکومت کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی پھیلا ہوا ہے لیکن نااہل حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے خصوصا کراچی میں ڈینگی وائرس پھیلا ہوا ہے، اسپتالوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے کہ بستر تک نہیں مل رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کی شہری حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عباسی اسپتال کے ایم سی کے ماتحت ہے اور لوگ زمین پر پڑے ہوئے ہیں، عباسی میں گندگی اور غلا ظت ہے یہاں کوئی فنڈنگ ہوتی ہے تو کہاں لگتی ہے؟

انہون نے کہا کہ شہر قائد میں ڈینگی کے یومیہ کیسز 4 ہزار ہیں، ڈینگی کی وبا بہت پھیلی ہوئی اس کے جواب میں اقدامات کچھ نہیں ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی  کا کہنا تھا کہ   کے ایم سی اسپرے بھی نہیں کرسکتی، صرف 25 مشینیں اسپرے کے لئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم الخدمت کے تحت پورے شہر میں اسپرے کی بہت بڑی ڈرائیو شروع کررہے ہیں، اگر امن اوامان قائم کرنے والے اداروں نے کوئی اقدام نا کیا تو بہت بڑا احتجاج کرینگے۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، 25 سال سے پیپلز پارٹی اقتدار میں ہے لیکن نا صحت نا سڑکیں نا،امن وامان ہے، ان لوگوں نے کیا کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی میں مافیاز سے لڑرہی ہے، جب ملک کے دیگر شہروں میں ترقی ہوسکتی ہے تو کراچی میں کیوں ترقی نہیں ہوتی۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات دو مرتبہ ملتوی کئے جاچکے ہیں اور اب 23 اکتوبر کو اعلان کیا گیا ہے ۔ حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات 22 یا 24 اکتوبر کو کرائے جائیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement