الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردئے گئے

کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو ایک بار ملتوی کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے سندھ اور وفاق کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا جو چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہوا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی میں الیکشن کے فیصلے سے متعلق اجلاس 15 روز بعد دوبارہ ہو گا۔ اجلاس میں کراچی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق پھر جائزہ لیا جائے گا۔

 الیکشن کمیشن نے کہا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات کے لیے گزشتہ روز سیکریٹری وزارت داخلہ سے میٹنگ کی گئی تھی۔ زارت داخلہ سے انتخابات کے پُر امن انعقاد کے لیے فوج اور رینجرز کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا تھا۔

وزارت داخلہ نے مطلع کیا کہ پولیس نفری کی کمی کے پیش نظر فوج اور رینجرز پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی نہیں دے سکتے۔

تحریری طور پر بتایا گیا کہ فوج اور رینجرز بطور کوئیک ریسپانس فورسز دستیاب ہوں گے، الیکشن کمیشن کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ فل الحال انتخابات ملتوی کر دیے جائیں۔

وفاقی حکومت کے خط کے بعد کراچی کے سات اضلاع میں شیڈول انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا گیا۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے۔

Spread the love
Leave a Reply
Related Posts