Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، آج دن میں مزید بادل برسنے کا امکان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں علی الصبح بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں آج صبح سویرے آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔ لانڈھی، کورنگی، محمودآباد، بحریہ ٹاؤن میں بھی بادل برسے جس کے بعد پہلے سے سرد موسم میں مزید تیزی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہی شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement