Search
Close this search box.

کراچی 2 قومی نشستوں سے محروم ہوسکتا ہے، آبادی کم کرنے کیلئے ایم کیوایم نے کردار ادا کیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی کم کرنے پر ایم کیوایم نے کردار ادا کیا۔

فواد چوہدری کا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم نے کراچی کے عوام کی نمائندگی مزید کم کرنے میں گھناؤنا کردار ادا کیا ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق 95 فیصد مردم شماری مکمل ہونے کے بعد جس پر 45 ارب روپے لگ گئے ہیں شہری سندھ اور خصوصاً کراچی کی آبادی میں نمایاں کمی دکھائی گئی ہے۔

سابق وزیراطلاعات کے مطابق کراچی کی آبادی کم ہونے کے نتیجے میں کراچی 2 قومی نشستوں سے محروم ہوسکتا ہے۔ کراچی کے لوگ ان جماعتوں کا احتساب کریں گے۔

واضح رہے رپورٹس کے مطابق کراچی میں اب تک ہونے والی مردم شماری کے نتائج میں آبادی میں 2017 کی مردم شماری کے مقابلے میں 15 فیصد کمی آئی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جماعت اسلامی (جے آئی) سمیت متعدد جماعتوں نے کراچی میں ہونے والی مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں