کارلوس بریتھ ویٹ نے بیٹی کا نام کرکٹ اسٹیڈیم کے نام پر رکھ دیا

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ نے اپنی نومولود بیٹی کا نام کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کے نام پر رکھا ہے۔بریتھ ویٹ سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ایڈن روز بریتھ ویٹ رکھا ہے۔


کولکتہ کا ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کارلوس بریتھ ویٹ کے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس میدان پر 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ کھیلا گیا اور اس میچ نے بریتھ ویٹ کو دنیا بھر مشہور کردیا۔


انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے فائنل میچ کے آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 19 رنز درکار تھے، کارلوس بریتھ ویٹ نے انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو مسلسل چار گیندوں پر چار چھکے لگاکر ویسٹ انڈیز دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپیئن بنادیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts