پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے والی لڑکی پر مقدمہ درج

دیپالپور کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ راجووال کی رہائشی امبر کو راتوں رات شہر حاصل کرنے کی کوشش مہنگی پڑگئی۔ پولیس یونیفارم میں سرکاری گاڑی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

امبر نامی لڑکی نے ٹک ٹاک پر جٹی کے نام سے آئی ڈی بنارکھی ہے جس پر امبر نے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔ تھانہ حجرہ شاہ کی پولیس نے منچلی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ٹک ٹاکر جٹی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئے۔

 

فیصل گلزار صاحب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ  نے ایس ایچ او تھانہ شیرگڑھ کو حکم  دیکر جعلی لیڈی کانسٹیبل سونیا آمین پربھی  مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور گاڑی کے ڈرائیور عبدالستار کانسٹیبل ضلع اوکاڑہ کو غفلت لاپرواہی برتنے پر معطل کر دیا گیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts