Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وفاقی حکومت ختم کرنا اب کوئی مسئلہ نہیں، اسلام آباد میں تبدیلی کا فیصلہ کور کمیٹی کرے گی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ختم کرنا اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جب چاہیں گے ختم کردیں گے۔

اسلام آباد میں فواد چوہدری نے عمران اسماعیل اور شہزاد وسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اب وینٹیلیٹر پر ہے، ہم جب چاہیں اسکا سوئچ بند کر دینگے۔ وفاقی حکومت گرانے سے متعلق فیصلہ آج تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان سے نومنتخب وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے ملاقات کی، عمران خان کل لاہور جائینگے۔ کل پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا اعلان کریں گے، نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے چناؤ کے بعد پنجاب کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

 فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثناء جیسے بندے کو دیکھ کر شرم آتی ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد آمد کرنے کی بجائے گورنر راج لگانے کی باتیں کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ پہلے گورنر رول لگانے کا قانون پڑھ لیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ن لیگ اب ناراض لیگ بن رہی ہے، مسلم لیگ ن دباؤ میں آچکی ہے، پرویز الہٰی کا حلف پی ٹی وی پر نہیں دیکھایا گیا، یہ کور کمیٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ اسلام آباد میں تبدیلی کب لانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت اسوقت سسک رہی ہے، ن لیگ بونگیاں مارنا چھوڑ دے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کافی تیز سیکھتی ہیں، مریم نواز نے عمران خان کی طرح انبیاء کرام کو کوٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے قوم کو کھڑا ہونے کا تو کہا لیکن وجہ نہیں بتائی، کیا ن لیگ کی کرپشن چھپانے کے لیے قوم کھڑی ہو؟ وفاقی حکومت کو گرانے کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button