نارتھ کراچی میں واقع تولیہ فیکٹری میں خطرناک آتشزدگی

کراچی کے علاقہ نارتھ کراچی کے صنعتی ایریا 16 بی میں واقع تولیہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے دیکھتے پوری عمارت آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ 5 سے زائد فائر ٹینڈرز آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔


ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ایک اسنارکل اور 2 واٹر باؤزر کو بھی آگ بجھانے کیلئے روانہ کیا گیا۔ آتشزدگی کی رپورٹ ملنے کےبعد ایم ڈی واٹر بورڈ نے سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی اور تمام کرشل گاڑیوں کو پانی بھرنے سے روکنے کی ہدایت کردی۔


ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے، جائے حادثہ کو کارڈن آف کر لیا گیا ہے، رینجرز کے جوان ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ واٹر ٹینکرز سے بھی پانی کی سپلائی کو پورا کیا جارہا ہے۔


ذرائع کے مطابق آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، فیکٹری میں کوئی ایمرجنسی ایگزیٹ گیٹ موجود نہیں ہے، فیکٹری کے اندرون حصوں کے مختلف مقامات پر آگ بھڑکی تھی۔ فائر فائٹرز کو اندر پہنچ کر آگ بجھانے میں دشواری  کا سامنا ہے۔ آتشزدگی یا دیگر ہنگامی حالات میں فیکٹری کے اندر داخل ہونے کیلئے بھی راستے نہیں بنائے گئے۔


متاثرہ فیکٹری تین منزلوں پر مشتمل ہے، ہنگامی حالات میں فیکٹری میں داخل ہونےکے راستےنہیں بنائے گئے اور نہ ہی فیکٹری میں آگ بجھانے کے آلات بھی موجود ہیں، جس جگہ پر فیکٹری قائم ہے وہ جگہ بھی تنگ ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts