Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، امریکی ترجمان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے لیے امریکا کے پائیدار عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیر کو واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ کے درمیان محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر مریم نواز کے انتخاب کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی سیاست میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

میتھیو ملر نے امید ظاہر کی کہ مریم نواز کا انتخاب پاکستانی سیاست میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت کی راہ ہموار کرے گا۔

نئی حکومت کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ میں نئے وزیر اعظم کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن جیسا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ہم پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ہم مستقل طور پر ایک مضبوط، خوشحال، اور جمہوری پاکستان کو امریکا-پاکستان کے مفادات کے لیے انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement