Search
Close this search box.

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے انتقال کرجانے والے اساتذہ کی بھی ڈیوٹیاں لگادیں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز  میں ایسے اساتذہ کی بھی ڈیوٹیاں لگا دیں جو اب اس دنیا میں موجود ہی نہیں۔

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں، کہیں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام جاری ہے تو کہیں الیکشن عملے کی تعیناتیاں جاری ہیں۔ایسے میں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں انتقال کر جانے والے اساتذہ کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹنڈواللہ یار کے ایک اسکول کی انتظامیہ نے بتایا کہ ایک پرائمری ٹیچرکا انتقال9 اگست اور دوسرے کا انتقال 8 جنوری کو ہوا لیکن الیکشن کمیشن نے دونوں کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔

اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا تھا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ جن دو اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں وہ دونوں اساتذہ انتقال کر چکے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں